ابنا: بدھ کي رات کئي گاؤوں منجملہ سترہ، باربار، الہملہ ميں عوام نے مظاہرے کئے اور ڈاکٹروں نيز اساتذہ کي گرفتاري کي شديد مذمت کرتے ہوئے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کياـ
ياد رہے کہ بدھ کے روز بھي فوجي عدالت نے انيس سياسي کارکنوں کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کي وجہ سے جيل کي سزا سنائي ہےـ حکومت نے ان افراد پر الزام عائد کيا ہے کہ انہوں نے مظاہروں کے دوران ايک پوليس اسٹيشن کو آگ لگائي تھي ـ انہيں ايک سے پانچ سال کي قيدکي سزا ئيں سنائي گئي ہيں ہےـ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کي جو سنگين جرم اور سلامتي کو درہم برہم کرنے کا منصوبہ ہے. بحرين کي قومي سلامتي عدالت ، جو در حقيقت فوجي عدالت ہے بہت سے افراد کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کرنے جيسے ديگر بہت سے الزامات لگاکر جيل کي سزا سنا چکي ہے.
...........
/169